CPEC منصوبے کے تحت ، ز ونگ4G کی جانب سے چائنہ بنڈل کی پیشکش - urdu newspaper blogger template|Urdu Blogger Template Free Download

بریکنگ نیوز

CPEC منصوبے کے تحت ، ز ونگ4G کی جانب سے چائنہ بنڈل کی پیشکش




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا معروف ٹیلی مواصلات آپریٹر،زونگ 4جی چائنہ کیلئے لامحدود کالز کی آفر کرنے والا واحد نیٹ ورک ہے۔ چائنہ کیلئے بین الاقوامی ڈائریکٹ ڈائلنگ کو مزید سہل بنانے کیلئے زونگ 4جی نے دو زبردست بنڈل آفرز کا آغاز کیا ہے۔ چائنہ بنڈلزکی اس طرح سے تشکیل کی گئی ہے کہ یہ پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین کیلئے یکساں فائدہ مند ہو اور ان بنڈلز سے نجی اورکاروباری صارفین کو چائنہ کیلئے سب سے ارزاں نرخوں پر کال کی سہولت میسر ہو گی۔
چائنہ بنڈل سے ذریعے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین چین میں لا محدود کالز کر سکتے ہیں، ہفتہ وار بنڈل 250روپے مع ٹیکس برائے پری پیڈ کسٹمرز اور ماہانہ بنڈل 750روپے مع ٹیکس پری پیڈاور پوسٹ پیڈ کسٹمرز دونوں کیلئے۔زونگ 4 جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ، "زونگ 4 جی نے ہمیشہ اپنے صارفین کو بے مثال اور جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ CPECکے کنیکٹوٹی پارٹنر کی حیثیت سے ، زونگ 4 جی نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بنڈل کا اجراء نجی اور کارپوریٹ دونوں صارفین کو مربوط کرنے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے‘‘۔زونگ 4 جی گھر سے ہزاروں میل دور کام کرنے والے لوگوں کی ابھرتی ضروریات اور اس کے کارپوریٹ صارفین کی ضروریات کو سمجھتا ہے۔ اپنے مربوط اور وسیع نیٹ ورک بشمول12500فور جی سائیٹس زونگ4جی اپنے صارفین کو مربوط رابطوں کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔زونگ4جی کے متعلق معلومات:زونگ 4 جی ، چائنہ موبائل پاکستان (سی ایم پاک) چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کا 100فیصد ملکیت کا ماتحت ادارہ ہے۔ زونگ 4 جی ملک میں فور جی کا سب سے بڑا سبسکرائبر بیس کا حامل ہے سب سے وسیع 4Gکوریج کا اعزاز بھی اسی کو حاصل ہے۔ زونگ4جی 14ملین سبسکرائبرز اور 12ہزار500سے زائد 4جی سائیٹس کا حامل سب سے وسیع اور مربطوط نیٹ ورک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں